رحیم یارخان
بیوروچیف
(آصف محمود)
ڈی پی او عرفان علی سموں نے کہا ہے کہ معاشرہ کے کمزور طبقات کا تحفظ میرٹ و انصاف کی فراہمی مشن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او آفس کمپلینٹ سیل میں آنے والے شہریوں کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ غریب، نادار، بزرگ، خواتین اور بچے معاشرہ کے کمزور طبقات میں شمار پوتے ہیں جنہیں قانون کے سوا کوئی حوصلہ نہیں ہوتا اس لیے انہوں نے معاشرہ کے کمزور طبقات حق پر ہوں تو ان کے تحفظ اور ان کو میرٹ و انصاف کی فراہمی کو ہمیشہ مشن رکھا ہے، ان کے آفس کے دروازے تمام شہریوں کے لیے کھلے ہیں اور اوپن ڈور پالیسی کے تحت تمام شہریوں کو برابری کی بنیاد پر سنا جاتا ہے اور انہیں مکمل قانونی تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے، ضلع بھر کے سرکل پولیس افسران و ایس ایچ اوز کو بھی اس سلسلہ میں واضع احکامات دئیے گئے ہیں، اس موقع پر انہوں نے شہریوں کی درخواستیں سنیں اور ان کی درخواستوں پر مسائل کے حل اور شکایات کے ازلہ کے لیے احکامات جاری کیے۔
