رحیم یار خان
میاں طالب حسین
ڈویژنل بیوروچیف
ممبر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیئرمین فرینڈز گروپ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری رحیم یار خان، میاں محمد عامر شہباز سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ) رحیم یار خان، ملک ظہیر انور نے ملاقات کی۔ اس موقع پر میاں محمد عامر شہباز کے صاحبزادے میاں شاہنواز عامر اور میاں شہیر عامر بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری رحیم یار خان کے آئندہ انتخابات، تاجروں کو درپیش مسائل، کاروباری برادری کے مفادات کے تحفظ اور چیمبر کے کردار کو مزید مؤثر بنانے سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
میاں محمد عامر شہباز نے اس موقع پر کہا کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایک اہم ادارہ ہے جو تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل کے حل میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرینڈز گروپ ہمیشہ کاروباری برادری کے حقوق، اتحاد اور ترقی کے لیے عملی اقدامات کرتا آیا ہے اور آئندہ بھی تاجروں کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔
ملک ظہیر انور نے میاں محمد عامر شہباز کی کاروباری، سماجی اور عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں فرینڈز گروپ نے ہمیشہ تاجروں کے مسائل کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ چیمبر انتخابات میں بھی مثبت اور تعمیری روایات کو فروغ دیا جائے گا تاکہ کاروباری برادری کو ایک مضبوط اور فعال پلیٹ فارم میسر آ سکے۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں باہمی تعاون، تاجروں کے اتحاد اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری رحیم یار خان کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
