
سوہدرہ (سکندر ملک )
آزاد کشمیر کے آنے والے انتخابات کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے سوہدرہ کے محلہ نعیم کالونی میں محمد رزاق پولا کے ڈیرے پر مسلم لیگ ن کی ایک پروقار اور اہم کارنر میٹنگ منعقد ہوئی۔
اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما بریگیڈیئر (ر) قاضی بابر علاؤالدین اور میاں مدثر نزیر (ضلعی سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ ن) نے خصوصی شرکت کی اور مہاجرین کشمیر کے ووٹرز سے تفصیلی خطاب کیا۔
اجلاس کے اہم نکات رہنماؤں کا مہاجرین کشمیر ووٹرز سے تفصیلی خطاب اور الیکشن کی حکمت عملی پر سیر حاصل گفتگو۔
مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری زیشان ٹانڈہ کی بھرپور حمایت اور فتح کا عزم۔
رہنماؤں کا اظہارِ خیال: “2 اگست کو چوہدری زیشان ٹانڈہ ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے!”
میٹنگ میں علاقے کے معززین اور کشمیری ووٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ن لیگ کے امیدوار کو مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
