(میاں طالب حسین) ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر محمد ساجد نے کہا ہے کہ شہریوں کو بلا تفریق و تاخیر ڈرائیونگ لائسنس و دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی رکھی جائے

Spread the love

رحیم یارخان
(میاں طالب حسین)
ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر محمد ساجد نے کہا ہے کہ شہریوں کو بلا تفریق و تاخیر ڈرائیونگ لائسنس و دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی رکھی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خدمت مرکز ڈرائیونگ لائسنس سیکشن کا دورہ کے دوران اہلکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے کیا، انہوں نیدورہ کے دوران خدمت مرکز میں عوام الناس کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر نے سٹاف کو ہدایت کی کہ شہریوں کو تمام سہولیات مکمل میرٹ اور شفاف نظام کے تحت فراہم کی جائیں اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر ڈی ٹی او محمد ساجد نے عوام الناس کو آگاہ کیا کہ ٹریفک پولیس سے متعلق کسی بھی شکایت یا مسئلے کے فوری حل کے لیے دفتر ڈی ایس پی ٹریفک رحیم یار خان یا فوکل پرسن، ریجنل ٹریفک آفیسر کے نمبر پر اطلاع دیں تاکہ شہریوں کی شکایات کا بروقت اور مؤثر ازالہ یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں