کچہ میں جرات و بہادری سے ڈاکوؤں کے خلاف لڑنے والے سب انسپکٹر رانا محمد رمضان کانسٹیبلان محمد جہانگیر اور امتیاز احمد کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

Spread the love

رحیم یارخان
(میاں طالب حسین)
کچہ میں جرات و بہادری سے ڈاکوؤں کے خلاف لڑنے والے سب انسپکٹر رانا محمد رمضان کانسٹیبلان محمد جہانگیر اور امتیاز احمد کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ تفصیل کے مطابق کچہ میں ڈاکوؤں کے خلاف کامیاب کارروائیوں کے دوران سابق ایس ایچ او تھانہ بھونگ رانا محمد رمضان جرات و بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے جبکہ کانسٹیبلان محمد جہانگیر اور امتیاز احمد ڈاکوؤں کے بزدلانہ حملہ میں 31 جولائی 2024 کے روز جام شہادت نوش کر گئے تھے جن کی برسی کے موقع پر ڈی ایس پی فیاض احمد خان، ایس ایچ او شیدانی شریف علی حسن ڈھڈی، انچارج چوکی خانبیلہ سب انسپکٹر رانا عاشق مسعود، ایس ایچ او رکن پور رانا محمد عارف اور تھانہ صدر کے سب انسپکٹر سجاد انور دیگر پولیس آفیشلز، پولیس کے چاق چوبند دستے اور شہداء کے ورثاء کے ہمراہ شہداء کی قبور پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں، گل پاشی کی اور سلامی پیش کرتے ہوئے شہداء کی بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے شہداء کے ورثاء کو تحائف پیش کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں