تھانہ سٹی خان پور پولیس کی کارکردگی کا سلسلہ جاری چوری کی دواندھی وارداتیں ٹریس موٹر سائیکلیں برآمد

Spread the love

رحیم یارخان
(آصف محمود)
تھانہ سٹی خان پور پولیس کی کارکردگی کا سلسلہ جاری چوری کی دواندھی وارداتیں ٹریس موٹر سائیکلیں برآمد، ریکارڈ ملزم نے جرائم سے توبہ کر لی، شہریوں کا اظہار تشکر۔ ایس ایچ او عاصم شفیق اور ٹیم کی ڈی ایس پی خان پور شاہد نذیر کی نگرانی میں بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ کچھ عرصہ قبل محلہ لوہاراں کے فرید بخش قصاب اور سٹیلائٹ ٹاؤن کے رہائشی محمد یوسف کی نامعلوم ملزمان نے موٹر سائیکلیں چرا لیں تھیں جن کے درج مقدمات پر پیشہ ورانہ مہارت سے کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او عاصم شفیق اور ٹیم نے چوری کی اندھی وارداتیں ٹریس کرتے ہوئے دونوں موٹر سائیکلیں برآمد کر کے مدعیان کے حوالے کر دیں جس پر شہریوں نے تھانہ سٹی خان پور پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا، دریں اثناء متعدد مقدمات کے ریکارڈی ملزم محمد کاشف نے ایس ایچ او عاصم شفیق کے روبرو حلف دیتے ہوئے جرائم کی دنیا سے توبہ کر لی جس پر اسے اپنے عہد پر کاربند رہنے کی ہدایت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں