ڈی ٹی او محمد ساجد نے کہا ہے کہ ٹریفک سٹاف ون وے کی خلاف ورزی موئثر کارروائی عمل میں لائیں

Spread the love

رحیم یارخان
ڈویژنل بیوروچیف
(میاں طالب حسین)
ڈی ٹی او محمد ساجد نے کہا ہے کہ ٹریفک سٹاف ون وے کی خلاف ورزی، لین لائن، بغیر لائسنس، بغیر ہیلمٹ، کم عمر ڈرائیونگ، سیٹ بیلٹ اور رانگ پارکنگ کی خلاف ورزی پر موئثر کارروائی عمل میں لائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیلڈ سٹاف کے ساتھ میٹنگکی دوران ہدایات دیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ شہریوں سے خوش اخلاقی اور مؤثر ٹریفک مینجمنٹ کو یقینی بنانے کی ہدایت دی، جبکہ دن کے اوقات خصوصاً سکول و کالج ٹائم میں ہیوی ٹریفک کے شہری ایریا میں داخلے پر پابندی پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔چالاننگ آفیسران کو خصوصاً ون وے کی خلاف ورزی، لین لائن، بغیر لائسنس، بغیر ہیلمٹ، کم عمر ڈرائیونگ، سیٹ بیلٹ اور رانگ پارکنگ و دیگر خلاف ورزیوں کے خلاف بھی مؤثر انفورسمنٹ کی ہدایت دی گئی، جبکہ شہر کی اہم شاہراہوں پر لین، لائن اور اسٹاپ لائن کی پابندی یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔مزید برآں موٹر سائیکل سواروں، رکشہ ڈرائیوروں اور سلو موونگ گاڑیوں کو بائیں جانب چلنے، ہیلمٹ کے استعمال اور ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کا پابند بنانے کی ہدایت کی گئی، تاکہ حادثات کی روک تھام، شہریوں کے تحفظ اور ٹریفک کی بلا رکاوٹ روانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں