ایل اے 38 جموں 5: چوہدری ذیشان یونس ٹانڈہ کی کامیابی اجتماعی جدوجہد کا ثمر قرار

Spread the love

:


( رپورٹ مرزا طارق محمود ) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 38 جموں 5 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری زشیان یونس ٹانڈہ کی کامیابی کو جماعتی اتحاد، کارکنوں کی انتھک محنت اور تنظیمی قیادت کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
سیاسی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ انتخابی کامیابی کسی ایک شخصیت کی مرہونِ منت نہیں ہوتی بلکہ اس کے پیچھے ہزاروں کارکنوں، عہدیداروں اور ووٹرز کی دن رات کی جدوجہد شامل ہوتی ہے۔ کارکن ہی وہ حقیقی قوت ہوتے ہیں جو گھر گھر رابطہ مہم چلا کر اور ہر مشکل وقت میں جماعت کا پرچم بلند رکھ کر امیدوار کو کامیابی سے ہمکنار کرتے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کی اس کامیابی میں چوہدری عابد رضا کوٹلہ سابق مشیر وزیراعظم پاکستان نوابزادہ غضنفر علی چوہدری نصیر عباس سدھ، ضلعی صدر نوابزادہ طاہرالملک، نوابزادہ حیدر مہندی حاجی ناصر محمود، ملک حنیف اعوان، میاں طارق ڈنگہ، چوہدری معین نواز وڑائچ، چوہدری علی وڑائچ چوہدری ولایت اویس ڈوئیاں چوہدری اوصاف ، ، چوہدری افضال گوندل، سٹی صدر شہباز بٹ، سٹی جنرل سیکرٹری چوہدری پرویز اسلم سمیت گجرات منڈی بہاؤ الدین وزیر آباد علی پورچھٹہ کے تمام تنظیمی عہدیداران اور کارکنوں کی بھرپور اور انتھک محنت کاثمر ہے
سیاسی مبصرین کے مطابق یہ کامیابی اس حقیقت کا واضح ثبوت ہے کہ مضبوط تنظیم، باہمی اعتماد اور کارکنوں کی لگن ہی کسی بھی سیاسی جماعت کی اصل طاقت ہوتی ہے۔ یہی جذبہ مسلم لیگ (ن) کی اس انتخابی کامیابی کی بنیاد بنا، جس نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا کہ اجتماعی کوششیں ہی بڑے سیاسی معرکوں میں کامیابی کی ضمانت ہوتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں