رحیم یارخان
(میاں طالب حسین)
ٹریفک پولیس کی جانب سے یومِ استحصالِ کشمیر ریلی کا انعقاد۔ ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر رحیم یارخان محمد ساجد کی سربراہی میں ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے ایک آگاہی ریلی کا انعقاد کیا، جس میں معزز شہریوں، ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ریلی کا مقصد کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی، بھارتی مظالم کی مذمت اور عوام میں یومِ استحصالِ کشمیر کی اہمیت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔ شرکاء نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے امن، اتحاد اور قومی یکجہتی کے پیغام کو فروغ دیا۔
