نالہ پلکھو کو کراس کرتے ہوئے 55 سالہ شخص پانی میں ڈوب گیا

Spread the love

سکندر ملک ۔
وزیرآباد
نالہ پلکھو کو کراس کرتے ہوئے 55 سالہ شخص پانی میں ڈوب گیا ریسکیو کے غوطہ خوروں ڈوبنے والے شخص کو تلاش کرنے میں مصروف۔نواحی موضع ڈھونیکی کا رہائشی پچپن سالہ محمد افضل چیمہ اپنے ڈیرہ پر جانے کے لیے نالہ پلکھو کو عبور کر رہا تھا کہ اچانک گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوب گیا عینی شاہدین نے ریسکیو کو اطلاع دی جو ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ریسکیو ٹیموں کا کہنا ہے کہ نالہ پلکھو میں اس وقت سیلابی صورتحال ہے اور پانی کی رفتار بہت تیز ہے جس سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آ رہی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں