5 اگست یوم استحصال کشمیر

Spread the love


سکندر ملک
وزیرآباد
يوم استحصال كشمير پر اے سی آفس وزیرآباد میں اسسٹنٹ کمشنر وزیر اباد جواد حسین پیرزادہ چیف افیسر بلدیہ شہر شہراز شہزاد کی قیادت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بھارتی مظالم کی شديد مذمت اور كشمیری عوام سے اظہار يكجہتی اور مقبوضہ كشمير ميں بھارتی مظالم كے خلاف شديد غم و غصے كا اظہار كرتے ہوئے كشمیری عوام سے بھرپور يكجہتی كا عہد دہرایا گيا۔
اے سی آفس وزیراباد میں ریلی کی قیادت جواد حسین پیرزادہ صاحب چیف اسسٹنٹ کمشنر وزیر اباد افیسر بلدیہ وزیر اباد شہراز شہزاد صاحب نے کی، اس موقع پر سیاسی و سماجی اور کاروبار شخصیت چوہدری افتخار بٹر صاحب ایجوکیشن افیسر ضلع وزیراباد کار احمد چیمہ صاحب ، پریس کلب وزیراباد سرپرست اعلی صابر بٹ بابا صحافت پریس کلب وزیراباد افتخاربٹ صاحب جنرل سیکرٹری سید ضمیر کاظمی سکندر ملک صوفی نثار صاحب اساتذہ، صحافی، طلبہ اور معزز شہريوں نے بڑی تعداد ميں شركت کی۔
تریلی کے دوران کشمیر کے حق میں نعرے لگائے گئے ، جس سے حاضرين كے دلوں ميں جوش و جذبہ پيدا كر ديا بچوں نےتيرا ميرا رشتہ كيا لا الہ الا اللہ” اور “كشمير بنے گا پاكستان” جيسے نعرے لگا كر كشمیريوں سے محبت و حمايت كا اظہار كيا۔ یو جی نیوز یو کے بیوروچیف ضلع وزیراباد سکندر سے بات کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر وزیر اباد جواد حسین پیرزادہ بھی کا کہنا تھا كہ 5 اگست 2019 كو بھارت نے آئين كے آرٹيكل 370 اور 35 اے كو منسوخ كر كے نہ صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی بلكہ كشمیريوں كے تشخص، زمين اور آزادی پر ڈاکہ ڈالا انہوں نے كہا كہ بھارت كا يہ اقدام غير قانونی، غير آئینی اور غير انسانی ہے جسے كشمیری عوام نے آج تک قبول نہیں کیا ۔اور نہ ہی کریں گے ۔سکندر ملک کے ایک سوال کے جواب میں اسسٹنٹ کمشنر وزیر اباد کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں جو قراردادیں کشمیر کے حق میں ہوئی ہیں ان پر فوری عمل درامد کروایا جائے ۔اور کشمیر کو انڈیا سے ازاد کروایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں