کنٹرول لائن پر حلقہ ایل اے 17 حویلی فاروڈ کہوٹہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کا شاندار پاور شو

Spread the love


رحیم یارخان
ڈویژنل بیوروچیف
میاں طالب حسین
سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال سنیئر مرکزی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن و ضلعی کوآرڈینیٹر برائے ایل اے 17 ضلع حویلی، فاروڈ کہوٹہ آزاد کشمیر اور کوآرڈینیٹر حلقہ انتخاب خالد محمود ججہ ایم پی اے نے اپنی ٹیم کے ہمراہ حلقہ بھر میں مسلم لیگ ن کے جلسہ عام کے لیے بھرپور عوامی رابطہ مہم جاری رکھی۔
الحمد للہ کنٹرول لائن پر حلقہ ایل اے 17 حویلی فاروڈ کہوٹہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کا شاندار پاور شو اور حالیہ آزاد کشمیر الیکشن کمپین کا سب سےبڑا جلسہ عام ثابت ہوا۔
انتخابی جلسہ عام سے وزیر اُمور کشمیر انجنیئر امیر مقام، مشیر وزیر اعظم پاکستان رانا ثنا اللہ ، ایل اے 17 سے مسلم لیگی امیدوار انجنیئر محسن عزیز اور دیگر قیادت نے خطاب کیا۔ اس موقع پر چوہدری محسن عزیز نے
ہم پاکستانی ہیں
پاکستان ہمارا ہے
کے واشگاف نعرے بھی لگائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں