رحیم یارخان
ڈویژنل بیوروچیف
( میاں طالب حسین)
شیخ واہن منڈی مویشیاں میں توڑی پرالی ، پارکنگ فیس کے نام پر ٹھیکیدار کی لوٹ مار،بیوپاریوں پر تشدد، موٹروے گھنٹوں بلاک ، کیٹل سی ای او، منیجر زبیر و انچارج اختر خان نے مٹھی گرم کرکے خاموش، بیوپاریوں و شہریوں کا کمشنر بہاولپور و وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ٹھیکیدار کا موقف ۔
تفصیلات کے مطابق شیخ واہن ڈیرہ شمس منڈی مویشیاں میں بیوپاریوں و کسانوں نے ٹھیکیدار حاجی اسماعیل کیخلاف شکائیت کے انبار لگا دیے ، جبکہ منڈی میں سہولیات ناپید ہے، سخت گرمی دھوپ میں جانوروں کے لیے پانی نہ سبز چارہ سمیت چھاؤں کا کوئی انتظامات نہیں ہیں، کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ بہاول پور سی ای او یونس کھتران اور عملہ کی موجودگی میں ہر طرف لوٹ مار کا بازار گرم ہے، اوور چارجنگ اور پارکنگ فیس میں دوگنا وصولی جاری ہے، ذرائع کے مطابق منڈی مویشیاں کا ٹھیکہ پچھلے سال 2025ءکا 77 کروڑ روپے میں ہوا، اور گورنمنٹ کیٹل پرچی فیس بڑے جانور کی 500 روپے اور چھوٹے جانور کی 100 روپ مقرر کی گئی تھی ، 2026ء کا ٹھیکہ 41 کروڑ میں کیٹل کی ساز باز ملی بھگت سے حاجی اسماعیل کے حوالے کردیا، جبکہ فیسیں تین گنا بڑھا دیں ، بڑے جانور 1740 روپے اور چھوٹے جانور 340 روپے اور پارکنگ فری ہونے کی بجائے پارکنگ کی مد میں فی گاڑی ہزاروں روپے وصول کی جا رہی یے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق سی ای او کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ اتھارٹی بہاول پور ڈویثرن کو بولی میں ساز باز کرکے منڈی کا ٹھیکہ حاجی اسمعیل کے نام کردیا گیا،سابقہ دور میں بولی زیادہ ہوئی فیس کم تھی مگر اس سال بولی کم ہے مگر فیسیں تین گنا چل رہی ہیں، ٹھیکیدار نے منڈی مویشیاں میں غنڈہ فورس بنا رکھی ہے، اور توڑی پرالی ، اوور چارجنگ پر کسانوں بیوپاریوں کو تشدد معمول ہے، جبکہ منڈی میں کیٹل منیجمنٹ کی طرف سے ناقص انتظامات دیکھنے میں آئے، فیسیں بڑھانے کے بعد کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں کیا ، منڈی مویشیاں شیخ واہن میں کسانوں و بیوپاریوں کو فیسیوں کے نام پر ٹھیکیدار لوٹ رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ اتھارٹی بہاول پور کے سی ای او زبیر کھتران بہاول پور اسٹنٹ منیجر زبیر و منڈی مویشیاں شخواہن ڈیرہ شمش انچارج اختر خان نے اپنے اختیارات ٹھیکیدار حاجی اسماعیل کے سپردِ کر دئیے اور منڈی کے اختتام پر حصہ لیکر خاموشی اختیار کرلی، اور کیٹل مارکیٹ کے قوانین مسخ کردئیے ۔ تاہم سی ای او کیٹل منیجمنٹ بہاول پور اسسٹنٹ منیجر زبیر اور انچارج اختر خان پر سوالات اٹھنے لگے ؟ سخت گرمی میں پریشان شہریوں ، بیوپاریوں نے ٹھیکیدار کی طرف سے اس لوٹ مار اور اوور چارجنگ اور ناجائز پارکنگ فیسیں بڑھانے اور ٹھیکیدار کی غنڈہ گردی پر اعلیٰ آفسران و کمشنر بہاولپور، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل کی کہ ٹھیکیدار کے بیوپاریوں کیساتھ اس غیر قانونی رویہ اوور چارجنگ پر نوٹس لیا جائے
