! (رپورٹ مرزا طارق محمود)
منی جلالپور جٹاں سپر لیگ 2026 کے سنسنی خیز فائنل مقابلے میں جے پی جے اسلام گڑھ شاہین نے شاندار کھیل، بہترین حکمتِ عملی اور زبردست ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میچ اپنے نام کر لیا اور ٹورنامنٹ کی چیمپئن بن گئی۔
فائنل میں شاہینوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کے تینوں شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔ کھلاڑیوں نے دباؤ کے لمحات میں حوصلے کا مظاہرہ کیا اور آخری گیند تک مقابلہ کرتے ہوئے فتح حاصل کی۔
یہ کامیابی صرف ایک میچ کی جیت نہیں بلکہ پوری ٹیم کی محنت، جذبے، اتحاد اور مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے۔
جے پی جے اسلام گڑھ شاہین کے تمام کھلاڑیوں، ٹیم مینجمنٹ، سپورٹرز اور بالخصوص ان تمام لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد جنہوں نے ٹیم کا ہر لمحہ ساتھ دیا۔
آج شاہینوں نے ثابت کر دیا کہ حوصلہ بلند ہو، ٹیم متحد ہو اور جذبہ جیت کا ہو تو کامیابی قدم چومتی ہے!
منی جلالپور جٹاں سپر لیگ 2026 کے چیمپئن — جے پی جے اسلام گڑھ شاہین!
لکھ لکھ مبارکاں!
