
مانچسٹر عارف چودھری
تقریب کے انتظامات صدر نصراللہ خان نائب صدر نیلوفر صدیقی جنرل سیکرٹری مرزا بشیر عظیمی اور انکی ٹیم نے کئے تھے تقریب میں لارڈ میئر آف مانچسٹر ، کونسلر شوکت علی، مئیر بری محمد طاھر رفیق – میئر آف ٹیمسائڈ ہیلن بلنڈر اور برطانوی رکنِ پارلیمنٹ افضل خان سمیت مختلف کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔آدم ڈے کا مقصد مختلف مذاہب،نسلوں،قوموں اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا اور انسانیت کی بنیاد پر امن، محبت، اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔آدم ڈے کا تصور بانی حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی، سرپرستِ عظیمیہ فاؤنڈیشن ، کی جانب سے پیش کیا گیا۔ اس تصور کے مطابق تمام انسان ایک ہی انسانی خاندان کا حصہ ہیں۔ انسانوں کے رنگ، نسل، زبان، قومیت اور عقائد مختلف ہو سکتے ہیں، لیکن بنیادی انسانی جذبات، احساسات اور ضروریات سب میں مشترک ہیں۔تقریب کے دوران مقررین نے اس باتپرزور دیا کہ دنیا کی خوبصورتی اس کے تنوع میں ہے۔ مختلف مذاہب اور ثقافتوں کو سمجھنا، ایک دوسرے کے نقطۂ نظر کو سننا اور اختلاف کے باوجود ایک دوسرے کا احترام کرنا ایک پُرامن معاشرے کی بنیاد ہے۔آدم ڈے کا پیغام ہے کہ نفرت اور تعصب کے بجائے محبت اور برداشت کو فروغ دیا جائے، :مانچسٹر میں آدم ڈے 2026 کی یہ تقریب اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ مختلف عقائد، قومیتوں اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے افراد ایک دوسرے کے اختلافات کا احترام کرتے ہوئے امن اور بھائی چارے کے لیے متحد ہو سکتے ہیں۔آدم ڈے 2026 کا پیغام واضح ہے
“اختلافات کے باوجود اتحاد، تنوع کے باوجود ہم آہنگی، اور سب سے بڑھ کر انسانیت خدمت ہے
