اسلام آباد
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) فیڈرل کیپٹل اسلام آباد کے سینئر وائس پریذیڈنٹ راجہ عظمت جاوید نے 14 اگست یومِ آزادی کے موقع پر پوری پاکستانی قوم، بالخصوص بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ 14 اگست ہمیں آزادی، اتحاد، قربانی اور قومی یکجہتی کی یاد دلاتا ہے۔ یہ دن اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ ہم پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے مل کر کام کریں گے۔
راجہ عظمت جاوید نے کہا کہ پاکستان کے بانیان اور شہداء کی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں، اور ہمیں اپنے اختلافات سے بالاتر ہو کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن رکھے اور وطنِ عزیز کو ہر قسم کی اندرونی و بیرونی مشکلات سے محفوظ فرمائے۔
انہوں نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی کہ یومِ آزادی کو قومی جذبے، اتحاد اور ذمہ داری کے احساس کے ساتھ منائیں اور پاکستان کو ایک مضبوط اور خوشحال ملک بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
