جلالپورجٹاں (تحصیل رپورٹر مرزا طارق محمود سے ): سابق صدر مرکزی انجمن تاجران و چیئرمین امن کمیٹی تھانہ سٹی جلالپورجٹاں میر فہیم اقبال نے وفد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کامران حیدر اعوان، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل گجرات اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ تصور احمد سے خصوصی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران قیدیوں کی روزمرہ ضروریات اور انہیں درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ میر فہیم اقبال نے قیدیوں کی بنیادی ضروریات اور فلاح و بہبود کے امور پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر میر فہیم اقبال نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت اور فلاحی کاموں میں اپنا کردار ادا کرنا ہمیشہ سے ان کی ترجیحات میں شامل رہا ہے۔ وہ اس سے قبل بھی مختلف رفاہی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے ہیں اور آئندہ بھی مستحق افراد کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
