وزیرآباد (نامہ نگار )
عریش نعیم نے 1061 نمبر حاصل کر کے نمایاں پوزیشن اپنے نام کر لی
وزیرآباد: Apple Grooming School نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں 100 فیصد کامیابی حاصل کرتے ہوئے وزیرآباد کے نمایاں تعلیمی اداروں میں ایک منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔ ادارے کی اس شاندار کارکردگی نے طلبہ، والدین اور اساتذہ کے اعتماد کو مزید مضبوط کیا۔
اسی شاندار کامیابی میں ادارے کی ہونہار طالبہ عریش نعیم نے 1061 نمبر حاصل کر کے نمایاں پوزیشن اپنے نام کی اور سکول کا نام روشن کیا۔
اس موقع پر سکول انتظامیہ نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کامیاب طلبہ، والدین اور اساتذہ کو دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ Apple Grooming School کا مشن صرف بہترین نتائج نہیں بلکہ اعلیٰ تعلیم، بہترین تربیت اور مثالی کردار سازی ہے۔
“تعلیم، تربیت اور کامیابی — ہماری پہچان”
