عالمگیر کوش قتل کیس پولیس کا کچہ میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھر پورکریک ڈاؤن

Spread the love

رحیم یارخان
(میاں طالب حسین)
عالمگیر کوش قتل کیس پولیس کا کچہ میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھر پورکریک ڈاؤں متعدد ٹھکانے تباہ و نظر آتش، ملزمان کی گرفتاری تک تعاقب اورکارروائیاں جاری رہیں گی قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچاکر دم لیں گے۔ ڈی پی او عرفان علی سموں۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او عرفان علی سموں کی سربراہی میں گزشتہ شب عالمگیر کوش سمیت تین افراد کے بیہمانہ قتل میں ملوث ملزمان کے کچہ میں موجود ٹھکانوں پر بھر پور کریک ڈاؤن کیا گیا جس میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے ملزمان کے ٹھکانوں کو نظر آتش کر کے تباہ کر دیا تاکہ سفاک قاتل انہیں آئندہ کمین گاہ کے طور پر استعمال نہ کر سکیں جبکہ ملزمان قبل ازیں ہی ٹھکانوں کو خالی کر کے نامعلوم مقام کی جانب راہ فرار اختیار کر چکے تھے، ڈی پی او عرفان علی سموں کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری تک تعاقب اور کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا، ملزمان کو زمین کی پاتال سے بھی کھینچ لانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی اور انہیں ہر صورت کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں