رحیم یارخان
(میاں طالب حسین)
ڈی ٹی او محمد ساجد نے کہا کہ 18سال سے کم طلباء جیونائل ڈرائیونگ پرمٹ لازمی بنوائیں قوانین کی پاسداری کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نوازکے ویژن با اختیار نوجوان۔۔ محفوظ پنجاب کے تحت اور ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب وقاص نذیرکے احکامات کی روشنی میں ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کے زیر اہتمام بروک فیلڈ کالج کے دورہ کے دوران طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرپرنسپل شہزاد قیوم، پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے صوبائی رہنماء ریٹائرڈ ڈی ایس پی رانا ظفرمحمود خان و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے طلباء و طالبات کو جیونائل ڈرائیونگ پرمٹ، ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی اور روڈ ڈسپلن کے حوالے سے آگاہی فراہم کی تاکہ طلباء محفوظ اور ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے فروغ میں کردار ادا کیا جا سکیں۔
