جعفر آباد، رحیم یارخان
میاں طالب حسین
چودہ اگست یوم پاکستان کے موقع پر ملک بھر کی طرح جعفر آباد رحیم یار خان میں بھی یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ بیگم عشرت اشرف کنونیئر ویمن پارلیمانی کاکس کمیٹی و ایم پی اے نےیوم آزادی کے حوالے سے مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی پروقار تقریب منعقد کروائی جس میں پاکستان کی 79 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔ تقریب میں چوہدری محمد عمر جعفرسٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن رحیم یار خان و سابق ایم پی اے، نسرین ریاض ایم پی اے، ڈاکٹر زوناش چوہدری، صائمہ افتخار، آسیہ زمان، منیراں بی بی، آمنہ بی بی، رضیہ گل، شکیلہ بی بی، نور جہان، مسرت بی بی، غزالہ تبسم، اقرا سلطان، شائستہ بی بی، ارم امت جہانزیب سمیت سٹی رحیم یار خان کی مسلم لیگی خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
