لنڈی کوتل (امان علی شینواری)
بچوں اور خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں حکومت مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہے۔انسانی حقوق کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہو تی ہے۔مروہ،کراچی واقعہ اور موٹر وے پر ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی ظلم کی داستانیں ہیں۔
ان خیالات کا اظہار خدائی خدمت گار ارگنائزیشن پختون خوا کے ڈپٹی سالار اعلیٰ پلوشہ عباس بی بی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بچوں، بچیوں اور خواتین کے خلاف ہوشربا اضافہ انتہائی تشویشناک ہے کیونکہ ائے روز دل دہلانے والے واقعات رونماء ہو رہے ہیں تاہم حکومت کو بچوں اور خواتین کا نہیں بلکہ اپنی فکر لا حق ہے مروہ کے بعد کراچی واقعہ اور موٹر وے پر ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ہمارے معاشرے میں بچے اور خواتین محفوظ نہیں ہیں درندوں نے اپنی سفاکانہ درندگی کے باعث لوگوں کا جینا حرام کر دیا ہے حکومت اور متعلقہ ادارے اس جرائم پر کنٹرول کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہیں انسانی حقوق کا تحفظ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہو تی ہے مگر یہاں بد قسمتی سے موجودہ حکومت کی ترجیحات کچھ اور ہیں انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ ایسے واقعات کی بیخ کنی کے لئے موثراقدامات کرنا اور سخت قونین لانا ناگزیر ہو چکا ہے اور یہ صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ معاشرے کے ہر فرد کو اپنی بساط کے مطابق ااپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا تب ہمارے بچے محفوظ ہوں گے ورنہ حالات مزید بگڑنے کو ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت کی خاموشی معنی خیز ہے۔
ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم کی اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج آمد، طلباء سے فرینڈلی پولیسنگ پر خصوصی گفتگو
سوشل میڈیا پر چلنے والی ہمارے خلاف خبر جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد ہے
22 سالہ نوجوان کی آگ لگا کر مبینہ خودکشی نوجوان جاں بحق
اپوا لیڈیز کلب رحیم یار خان کی چیئرپرسن میڈم مصباح فاروق نے اپنے وفد کے ہمراہ ڈی ٹی او محمد ساجد سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی
اے ایس پی انعام اللہ کے فرنٹیئر کانسٹیبلری تبادلے پرڈی پی او عرفان علی سموں کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پُروقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا
چیف آفیسر بلدیہ جہلم ساجد علی خان سے اردو گلوبل کے نمائندے عزیز اللہ بٹ کی خصوصی ملاقات
خدمت انسانیت ہی اصل عبادت ہے ہمیں عوام کی بے لوث خدمت کرنے کی ضرورت ہے طلعہ کیانی، دوسروں کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے تنویر نوشاھی
ہم آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی کامیابی پرڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حافظ عبدالحمید عامر
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان (2026-27): الیکشن کا سرگرمیوں اور انتخابی گہما گہمی عروج پر، سردار محمد سلیم خان کورائی اور کاشف علی سندھو کا پینل نمایاں
ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان (سال 2026-27): فرینڈز اینڈ فرینڈز، وکلاء اتحاد و دیگر الائنس کے مشترکہ امیدواروں کا اعلان
