
(رپورٹ مرزا طارق محمود)
سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب بلال بابر کھوکھر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چوہدری وجاہت حسین اور چوہدری حسین الٰہی سے ہمارے تعلقات کسی عہدے، سیاست یا مفاد کے محتاج نہیں۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری وجاہت حسین میرے بزرگ اور میرے لیڈر ہیں، جبکہ چوہدری حسین الٰہی میرے بھائی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ہم سیاست کو اقتدار نہیں بلکہ عوامی خدمت کا ذریعہ سمجھتے ہیں اور ان شاء اللہ خدمت اور سیاست کا یہ سفر اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔
بلال بابر کھوکھر نے کہا کہ سیاسی اختلافات جمہوریت کا حصہ اور جمہوریت کا حسن ہیں، لیکن کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔ میری سیاست کل بھی چوہدری وجاہت حسین اور چوہدری حسین الٰہی کے ساتھ تھی، آج بھی ہے اور ان شاء اللہ آئندہ بھی ان کے ساتھ ہی رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری ظہور الٰہی اور بابر سلیم کھوکھر نے عوامی خدمت کا جو سفر شروع کیا تھا، وہ اب ان شاء اللہ چوہدری وجاہت حسین اور چوہدری حسین الٰہی کے ساتھ اسی جذبے سے جاری رہے گا۔
ہمارا جینا مرنا چوہدری برادران کے ساتھ تھا، ساتھ ہے اور ان شاء اللہ ہمیشہ ساتھ رہے گا۔
— سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب
بلال بابر کھوکھر
