ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ / وزیرآباد نوید احمد کا وزیرآباد تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کا اچانک دورہ

Spread the love

سکندر ملک
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ / وزیرآباد نوید احمد کا وزیرآباد تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کا اچانک دورہ، ڈاکٹرز و طبی عملہ کی حاضری چیک کی، شعبہ حادثات، پرچی کائونٹر، فارمیسی اور مختلف وارڈز کا بھی معائنہ کیا۔ دورہ کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے زیرعلاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے علاج معالجے کی سہولیات کی دستیابی بارے استفسار کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال عملہ و ڈاکٹرز کی حاضری چیک کی، ایم ایس ٹی ایچ کیو نے سہولیات کی دستیابی بارے بریفنگ دی اور صفائی ستھرائی، ادویات کی حکومتی پالیسی کے مطابق مفت فراہمی بارے بھی آگاہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ صحت کا شعبہ نہ صرف وزیراعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کی اولین ترجیحات میں بلکہ میری بھی پہلی ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں