میلادالنبیﷺ کے پروگراموں کی سکیورٹی اور پر امن انعقاد کے لیے میٹنگز کا انعقاد لائحہ عمل ترتیب دیا گیا

Spread the love

رحیم یارخان
(میاں طالب حسین)
میلادالنبیﷺ کے پروگراموں کی سکیورٹی اور پر امن انعقاد کے لیے میٹنگز کا انعقاد لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔ ڈی ایس پی سٹی سرکل راؤ دلشاد اور ڈی ایس پی لیاقت پور فیاض احمد خان نے اسسٹنٹ کمشنرز لیاقت پور غلام مرتضی اور اسسٹنٹ کمشنر رحیم یارخان عبدالحنان خان کی زیر صدارت ہونے والی میٹنگز میں شرکت کی جس میں دونوں تحصیلوں کی میلاد کمیٹیوں سے تعلق رکھنے والے عہدیداران، شعہ علماء کونسل کے رہنماؤں، میونسپل کمیٹی، ستھرا پنجاب، ریسکیو 1122، سکیورٹی سٹاف متعلقہ ایس ایچ اوز اور دیگر ذمہ دار اداروں کے اہلکاروں نے شرکت کی اور میلاد النبیﷺ کے پروگرامز کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی و دیگر اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور تمام اداروں کی ذمہ داریوں اور اب تک اٹھائے گئے اقدامات اور مزید ذمہ داریوں کو زیر گفتگو لاتے ہوئے فرائض کی احسن طور پر ادائیگی کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور اس سلسلہ میں میلاد کمیٹیوں کے ذمہ داریوں پر بھی بات ہوئی جس میں وقت کی پابندی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا اور باہمی تعاون کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ براہ ہونے کے لیے تمام تر وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں