رحیم یارخان
(میاں طالب حسین)
ڈی ٹی او محمد ساجد کا ڈرائیونگ لائسنس برانچ،خدمت مرکز، پولیس ڈرائیونگ اسکول اور چالان برانچ کادورہ خدمات کا جائزہ لیا۔ ڈی ایس پی محمد ساجد نے دورہ کے دوران لائسنس برانچ، پولیس ڈرائیونگ اسکول،خدمت مرکز اور چالان برانچ میں عوام الناس کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیاجبکہ تمام دفاترکاریکارڈ بھی چیک کیا گیا۔ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر نے ریڈر و محرر برانچ،لائسنس برانچ،خدمت مرکز، ڈرائیونگ سکول اور چالان برانچ میں تعینات ٹریفک اسٹاف کو سختی سے ہدایت کی کہ شہریوں کو تمام سہولیات مکمل میرٹ اور شفاف نظام کے تحت فراہم کی جائیں اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر ڈی ٹی او محمد ساجد نے دفاتر میں موجود شہریوں سے ملاقات کی اور عوام الناس کو آگاہ کیا کہ ٹریفک پولیس سے متعلق کسی بھی شکایت یا مسئلے کے فوری حل کے لیے دفتر ڈی ایس پی ٹریفک رحیم یار خان یا فوکل پرسن ریجنل ٹریفک آفیسرکے نمبر پر اطلاع دیں تاکہ شہریوں کی شکایات کا بروقت اور مؤثر ازالہ یقینی بنایا جا سکے۔
