نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بتائے ہوئے اسلامی اصولوں پر عمل کا نام ہی عید میلاد ہے

Spread the love


نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بتائے ہوئے اسلامی اصولوں پر عمل کا نام ہی عید میلاد ہے پروفیسر غفور نجم، اسلام اباد نمائندہ خصوصی،امت مسلمہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بتائے ہوئے اسلامی سنہری اصولوں پر عمل کریں تو دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتی ہے اقا دو جہاں کے میلاد کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا پروفیسر عبدالغفور نجم نے ان کے خیالات کا اظہار کیا میلاد شریف کا جلوس جامع مسجد الرحمن اے جی پی ار کالونی کراچی کمپنی اسلام اباد سے نکال کر جامع مسجد سیدنا علی سے ہوتا ہوا مرکز جی نائن سے دوسرے جلوسوں میں شامل ہو گیا اور پشاور موڑ پر مرکزی جلوس میلاد کمیٹی کے سٹیج پر ختم ہوا مرکزی جلوس میلاد کمیٹی کی طرف سے تمام جلوسوں کے شرکاء کو انعامات دیے گئے اس موقع پر سماجی شخصیت ینگ ویلفیئر کونسل پاکستان کے بانی و مرکزی چیئرمین ملک تنویر نوشاھی نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر مسلمان اسلامی تعلیمات پر عمل کریں کسی سے فراڈ نہ کریں ملاوٹ نہ کریں رشوت نہ لیں دوسروں کا حق نہ کھائیں اور اپنی زندگیاں اسلام کے مطابق گزاریں تو اخرت میں حساب کے لیے اسانیاں پیدا ہوں گی یہ زندگی عارضی ہے اگلی زندگی اور قبر کا حساب بہت سخت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں