گجر خان کی یونین کونسل پڈاھنا کے سابق ناظم چوہدری حاجی افتخار کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔

Spread the love

ممتاز کاروباری شخصیات اور آشٹن گروپ کے روح رواں حاجی عبدالقیوم اور مرزا محمد یونس کی جانب سے پاکستان سے آئے ہوئے گجر خان کی یونین کونسل پڈاھنا کے سابق ناظم چوہدری حاجی افتخار کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔


اولڈھم عارف چودھری
جس میں کمیونٹی کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی
اولڈھم کے مائ کڑاھی ریسٹورنٹ میں ہونے والی تقریب میں کمیونٹی رہنماؤں، کونسلرز، سماجی و کاروباری شخصیات اور دوست احباب نے شرکت کی۔جن میں چودھری جاوید – چودھر ارشد – راجہ ممتاز – مرزا خالد – سابق کونسلر چودھری آفتاب حسین – اور دوسرے شامل تھے اس موقع پر چوہدری افتخار کو برطانیہ آمد پرخوآمدید کہا گیا، جبکہ پاکستان اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے متعلق مختلف امور پر گفتگو بھی ہوئی۔
حاجی عبدالقیوم اور مرزا محمد یونس کاکہنا تھا کہ پاکستان سے آنے والی شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کمیونٹی روابط کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔چودھری حاجی افتخار نے پرتکلف عشائیے اور شاندار مہمان نوازی پر میزبانوں اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے درمیان باہمی روابط اور تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں