پولیس نے پانچ سالہ مغوی بچی کو بحفاظت بازیاب کر لیا

Spread the love

رحیم یارخان
(میاں طالب حسین)
پولیس نے پانچ سالہ مغوی بچی کو بحفاظت بازیاب کر لیا ملزم گرفتار، ڈی پی او عرفان علی سموں کی پولیس ٹیم کو شاباش۔ تھانہ احمد پور لمہ کی حدود سے پانچ سالہ بچی بندیہ جو کہ بھٹہ خشت مزدور کی بیٹی ہے ساتھی مزدور حسن کے گھر کھیلنے گئی اور دیگر بچوں کی واپسی پر وہ ساتھ نہ آئی جس کی پتہ براری کی گئی تو حسن کا گھر بھی بند تھا اور بچی بھی کہیں موجود نہ پائی گئی جس پر بندیہ کے والد پیارا جی نے اس کے اغواء کا مقدمہ درج کروا دیا، ڈی پی او عرفان علی سموں نے مغویہ کی بازیابی کے لیے ٹیم تشکیل دیتے ہوئے مسلسل اس کیس کی نگرانی کی پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت سے بچی کو 72 گھنٹوں کے قلیل وقت میں مظفر گڑھ سے بحفاظت بازیاب کرتے ہوئے لے جانے والا ملزم حسن اوڈ بھی گرفتار کر لیا بچی کو ورثاء کے حوالے کرتے ہوئے ڈی پی او عرفان علی سموں نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں