دولت نگر UBL آمین برانچ کا افتتاح

Spread the love


یو بی ایل UBL برانچ دولت نگر کے افتتاح کے سلسلہ میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا(رورٹ مرزا طارق محمود)
برانچ مینجر راجہ شاہد صاحب ایریا سیلز مینجر اسد سلیم صاحب اور ڈسٹرکٹ آپریشن مینجر محمد ساجد صاحب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اس شاندار تقریب کے تمام معزز مہمانوں کا پھولوں کے گلدستے پیش کرکے پرتپاک استقبال کیا تقریب کے چیف گیسٹ جنرل مینیجر عتیق الرحمن میر تھے جہنوں نے اپنے دست مبارک سے فیتہ کاٹ کر UBL امین اسلامک بینک کی اس نئی برانچ کا افتتاح کیا انھوں نے کہا UBL امین کے قیام کا بنیادی مقصد لوگوں کو اسلامک بینکنگ کی طرف لانا اور انھیں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے جبکہ جنرل مینجر عتیق الرحمان میر نے کہا کیونکہ ہم مسلمان ہیں ہمارا ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے اس لیے ہمارا فرض ہے کے اسلامی اصولوں کو فالو کریں اسی مقصد کی تکمیل کے لیے UBL امین نے اسلامی بینکنگ کاآغاز کیا ہے برانچ مینجر جناب راجہ شاہد صاحب نے کہا آج ورکنگ ڈے کے باوجود اپنے مصروف وقت میں سے وقت نکال کر شہر کی سیاسی و سماجی شخصیات اور بزنس مینوں کا اتنی بڑی تعداد میں اس افتتاحی تقریب میں شرکت کرنا یقیناً ہمارے لیے ایک آنر اور خوشی کی بات ہے ہم اس پر انکا جتنا بھی شکریہ ادا کریں وہ کم ہے
تقریب کے دیگر شرکاء میں راہنماء مسلم لیگ ن چوہدری فدا الرحمان لانمبڑا، چوہدری اشرف گڑھی بھاؤ ایم ڈی برج عثمان دولت نگر ، چوہدری عارف جٹ ، محمد ریاض صاحب، محمد عتیق صاحب ، چوہدری عرفان اسلم صاحب ، چوہدری عمران اسلم صاحب ، چوہدری عبالقیوم پٹواری صاحب ناگڑیاں، ایم ڈی الائیڈ اسکول دولت نگر چوہدری دلشاد صاحب ، خالد گھکھڑ صاحب،
چیئرمین امن کونسل یو سی دولت نگر چوہدری احمد سہیل صاحب ، نامور صحافی شرافت علی جنجوعہ صاحب ،
ان کے علاؤہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں