ڈی پی او عرفان علی سموں کا صادق آباد فتہ کٹہ قتل کیس جائے واردات اور تھانہ رکن پور کا دورہ،

Spread the love

رحیم یارخان
(میاں طالب حسین)
ڈی پی او عرفان علی سموں کا صادق آباد فتہ کٹہ قتل کیس جائے واردات اور تھانہ رکن پور کا دورہ، سب انسپکٹر ریاض احمد نیازی کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پر معطل دیا۔ ڈی پی او عرفان علی سموں نے گزشتہ روز تھانہ سٹی صادق آباد کے علاقہ فتہ کٹہ میں نوجوان کی ویران مکان سے ملنے والی نعش کی جائے قتل کا ایس ایچ او جام آفتاب احمد کے ہمراہ دورہ کیا اور اس واردات کو ٹریس کر کے ملزمان کو جلد گرفتارکرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی، دوسری جانب انہوں نے تھانہ رکن پور کا اچانک دورہ کرتے ہوئے ایس ایچ او رانا محمد عارف کے ہمراہ مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا اور تمام مدات کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے، اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن کے الزامات پر تھانہ رکن پور کے سب انسپکٹر ریاض احمد نیازی کو معطل کرتے ہوئے لائن حاضر کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے انکوائری سٹینڈ کردی، انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے اور معطل افسران و اہلکاروں کے خلاف شفاف تحقیقات کے بعد الزامات ثابت ہونے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں