کرین کام کر گئی، چار سالہ نور فاطمہ کی نعش مل گئی

Spread the love

(رپورٹ مرزا طارق محمود )
کریم داد سانحہ: تین روزہ مسلسل سرچ آپریشن کے بعد نور فاطمہ کی نعش گھمن ہنجرا پلی سے برآمد
کریم داد سانحہ میں لاپتہ ہونے والی چار سالہ نور فاطمہ کی نعش بالآخر مل گئی۔ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے تین روز تک مسلسل محنت اور سرچ آپریشن جاری رکھا، جس کے بعد بچی کی نعش گھمن ہنجرا پلی کے قریب سے مل گئی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ رات کرین کی مدد سے بند تعمیر کیا گیا تھا، تاہم پانی کے شدید دباؤ کے باعث بند بہہ گیا، جس کے نتیجے میں پانی کے ساتھ بہنے والی نور فاطمہ کی نعش گھمن ہنجرا گاؤں کے قریب پہنچ گئی اور سطحِ آب پر نمودار ہوئی۔
نور فاطمہ کی نعش ملنے کی اطلاع پر علاقے میں غم کی فضا چھا گئی۔ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں کی تین روزہ مسلسل کوششوں کے بعد سرچ آپریشن اختتام پذیر ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں