
اولڈھم عارف چودھری
راجہ گفتار علی کے صاحبزادے راجہ ایم یوسف اورکاروباری شخصیت راجہ زولفقار کی بیٹی ثناء علی کی ولیمہ کی پروقار تقریب کا انعقاد بولٹن کے مقامی ہال میں کیا گیا، جس میں عزیز و اقارب، دوست احباب، سیاسی و سماجی رہنماؤں، کاروباری شخصیات اور مذہبی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ دوسرے شرکت کرنے والوں میں اولڈھم کونسل کی سابق لیڈر اور لیبر پارٹی کی لیڈر کونسلر عروج شاہ -اولڈھم گروپ کے لیڈر کونسلر کامران غفور – سابق مئیر زچودھری ریاض – چودھری شاداب قمر – کونسلر راجہ شبیر کاکڑوی – کونسلر نوید چوہان – ایم کیو ایم یو کے کے صدر چودھری الطاف شاھد – چودھری تنویر – چودھری ماجد – صدر م مسجد ظفر – راجہ محمد اسلم – عبدالرحمان خیال – راجہ عمر شریف – راجہ آفتاب شریف – حاجی راجہ نصیر علی -حاجی افتخار علی -حاجی راجہ اقرار علی – چودھری پرویز حسین – راجہ ازرم – راجہ سرزمین خانق -راجہ بشیر احمد – – راجہ طالب حسین شامل تھے – – تقریب میں مہمانوں نے نومزواج جوڑے کو نئی زندگی کے آغاز پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب کا ماحول خوشگوار اور خوشیوں سے بھرپور رہا۔
ولیمہ کی تقریب میں بینڈ باجے کا خصوصی اہتمام کیا گیا، جبکہ دوست احباب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈانس بھی کیا، جس سے تقریب کی رونق مزید بڑھ گئی۔ مہمانوں نے تقریب کے خوشگوار لمحات سے بھرپور لطف اٹھایا۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے نومزواج جوڑے کے لیے خوشحال، کامیاب اور خوشیوں بھری ازدواجی زندگی کی دعا کی۔راجہ ایم یوسف اور ثناء علی کی ولیمہ تقریب خوشی اور مسرت کے رنگ بکھیرتی ہوئی منعقد ہوئی۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، عزیز و اقارب اور دوست احباب نے شرکت کی۔ راجہ گفتار علی اور راجہ نصیر عرف سیرو نے ولیمہ میں شرکت کرنے والے دوست احباب اور رشتہ داروں کا ولیمہ کی تقریب میں شرکت کرنے والوں کا دلی شکریہ ادا کیا مہمانوں نے نومزواج جوڑے کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب کے دوران بینڈ باجے کا بھی اہتمام کیا گیا، جبکہ دوست احباب نے خوشی کے اظہار کے لیے ڈانس کیا، جس سے محفل کا سماں مزید خوشگوار ہوگیا۔
