سکندر ملک ۔
وزیرآباد: گکھڑمنڈی میں ڈیڑھ ماہ قبل لاپتہ ہونے والے 15 سالہ لڑکے کی نعش برآمدنواحی گاؤں باگڑیاں نو کے کھیتوں سے گلی سڑی ڈی ڈ باڈی کی ہڈیاں برآمد
نعش کی اطلاع پر تھانہ گکھڑ پولیس موقع پر پہنچ گئی
پولیس نے باقیات تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی15 سالہ علی حیدر 16 جولائی کو گھر سے لاپتہ ہوا تھا
علی حیدر کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ گکھڑ میں درج ہے

تفصیلات کے مطابق
وزیرآباد کے مضافاتی شہر گکھڑمنڈی میں ڈیڑھ ماہ قبل گھر سے لاپتہ ہونے والے 15 سالہ لڑکے کی گلی سڑی لاش کے باقیات کھیتوں سے برآمد ہوئے ہیں۔ نواحی گاؤں باگڑیاں نو کے قریب کھیتوں سے انسانی ہڈیاں اور ڈیڈ باڈی ملنے کی اطلاع پر تھانہ گکھڑ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے باقیات تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق علی حیدر ولد امجد علی دھاریوال، ساکن باگڑیاں نو، 16 جولائی 2026 کو گھر سے لاپتہ ہوا تھا، جس کی گمشدگی کی ایف آئی آر تھانہ گکھڑ میں درج ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات اور لاش کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
