نیشنل اکیڈمی آف سائنسز جلال پور جٹاں نے نہم جماعت کے سالانہ نتائج 2026 میں شاندار اور قابلِ فخر کامیابی حاصل کی ہے۔

Spread the love

جلالپور جٹاں (تحصیل رپورٹر رانا شاہد پاشا سے ):
تعلیم کے میدان میں معیار، محنت اور کامیابی کی ایک اور روشن مثال قائم کرتے ہوئے نیشنل اکیڈمی آف سائنسز جلال پور جٹاں نے نہم جماعت کے سالانہ نتائج 2026 میں شاندار اور قابلِ فخر کامیابی حاصل کی ہے۔ ادارے کے ہونہار طلبہ و طالبات نے اپنی انتھک محنت، مستقل مزاجی اور اساتذہ کی بہترین رہنمائی کے ذریعے نمایاں نتائج حاصل کرکے نہ صرف اپنے والدین بلکہ ادارے کا نام بھی روشن کر دیا۔نتائج میں مؤمنہ فرید، رشنا عابد اور عدن نوید نے 555 میں سے مکمل 550 نمبر حاصل کرکے غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ دیگر نمایاں طلبہ و طالبات میں فصیحہ شاہد 540، زینب عرفان 539، حمنہ احمد 538، مہد اعجاز 536 اور صبا شیخ 530 نمبر کے ساتھ نمایاں رہے۔مزید نمایاں کامیاب ہونے والے طلبہ میں عائشہ ارشد 526، ردا خالد 524، آمنہ نجیب 520، سدرہ ساجد 519، آمنہ شاہد 518، اشال فاطمہ 514، ہاجرہ انصر 513 اور سیدہ مائدہ 509 نمبر شامل ہیں۔ متعدد دیگر طلبہ و طالبات نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 500 سے زائد نمبر حاصل کیے۔
اسی طرح بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نے 500 سے زائد نمبر حاصل کیے، جو نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کے اعلیٰ تعلیمی معیار، تجربہ کار اساتذہ اور طلبہ کی مسلسل محنت کا واضح ثبوت ہے۔
ادارے کی انتظامیہ نے تمام کامیاب طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی صرف امتحانی نمبروں تک محدود نہیں بلکہ محنت، نظم و ضبط، بہترین رہنمائی اور خود پر یقین کی کامیابی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کا مقصد صرف طلبہ کو امتحانات میں کامیاب کروانا نہیں بلکہ انہیں ایک روشن اور کامیاب مستقبل کے لیے تیار کرنا ہے۔ ادارہ جدید اور مؤثر تدریسی انداز کے ذریعے ہر طالب علم کی صلاحیت کو نکھارنے اور اسے بہترین نتائج تک پہنچانے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔نیشنل اکیڈمی آف سائنسز نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا کہ جہاں بہترین رہنمائی، محنت اور عزم یکجا ہو جائیں، وہاں کامیابی صرف ایک خواب نہیں بلکہ حقیقت بن جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں