جہلم کرپشن کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی، کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی

Spread the love

جہلم( بیورو رپورٹ) جہلم کرپشن کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی، کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی ڈپٹی ڈائر یکٹر شیخ ناصر محمود نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمه مریم نواز شریف کے ویژن اور ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چھٹہ کی زیر نگرانی جہلم سمیت پنجاب بھر میں کرپشن کے خاتمے، شفافیت کے فروغ اور عوام کو فوری ریلیف کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، جب تک راولپنڈی ریجن میں تعینات ہیں، کرپشن کے معاملے میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور بدعنوانی کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی ، ان خیالات کا اظہار تھانہ اینٹی کرپشن جہلم میں منعقدہ کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخ ناصر محمود نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ کسی جرم یا بد عنوانی کے حوالے سے اگر آپ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب میں شکایت درج کروانا چاہتے ہیں تو سرکاری ہیلپ لائن نمبر 1350 پر رابطہ کر سکتے ہیں، یا اینٹی کرپشن کے آن لائن Report Corruption App کے ذریعے شکایت درج بھی کروائی جا سکتی ہے۔ اس ایپ میں شناخت ظاہر کیے بغیر بھی کرپشن کی اطلاع دینے کی سہولت موجود
اور ایسے افراد جو سرکاری اداروں میں موجود کرپٹ افسران یا ملازمیں کے خلاف کارروائی کرنا چاہتے ہیں تو وقوع پذیر ہونے سے قبل اینٹی کرپشن حکام کو آگاہ کریں تاکہ بروقت کارروائی کے ذریعے کرپشن کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں