سید حسبان بخاری کی ہمشیرہ کی شادی ناروے کے شہر اوسلو میں ڈاکٹر حیدر علی شاہ کے ساتھ انعقاد پذیر ہوئی

Spread the love

جہلم (بیورو رپورٹ) جہلم پاکستان تحریک انصاف ناروے کے راہنماء و معروف کاروباری شخصیت سید حسبان بخاری کی ہمشیرہ کی شادی ناروے کے شہر اوسلو میں ڈاکٹر حیدر علی شاہ کے ساتھ انعقاد پذیر ہوئی، شادی کی تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات ،پاکستان تحریک انصاف یورپ ،ناروے کے عہدہ داران ، جہلم پریس کلب کے سابق صدر محمد شہباز بٹ ،دولہن،دولہا کے عزیز و اواواقارب نے شرکت کی،شادی کی تقریب اوسلو کے مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی جس میں مختلف اقسام کے پاکستانی پکوانوں اور مشروبات سے مہمانوں کی تواضح کی گئی،اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف ناروے کے راہنماء و معروف کاروباری شخصیت سید حسبان بخاری نے شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کاشکریہ ادا کیا انہوں نے کہا یہ سیاسی اجتماع نہیں بہن کی شادی کی تقریب تھی جس میں تمام مکاتب فکر اور سیاسی جماعتوں سے وابسطہ شخصیات نے شرکت کی ہماری خوشیوں کو دوبالا کیا ہم انکا شکریہ ادا کرتے ہیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں