پمز کو نگرانی نہیں، نگہبانی کی سخت ضرورت ھے ڈاکٹر منصور احمد،

Spread the love

وزیراعظم پاکستان جناب محمد شہباز شریف صاحب نے ہیلتھ منسٹر اور سیکرٹری ہیلتھ کو پمز کی نگرانی کرنے کا حکم دیا ہے

یقیناً ایسے واقعات کی مکمل تحقیقات، ذمہ داروں کا تعین اور جہاں ضرورت ہو وہاں مناسب کارروائی ہونی چاہیے۔

لیکن ایک بنیادی سوال اپنی جگہ موجود ہے:

کیا جواب دہی صرف پیمز کی چار دیواری کے اندر موجود لوگوں تک محدود رہنی چاہیے؟

پیمز کے اندر جن ذمہ داران کو ان واقعات کے حوالے سے ذمہ دار سمجھا گیا، ان کے خلاف کارروائی کا آغاز ہو چکا ہے۔ یہ عمل اپنی جگہ ضروری ہے، لیکن پیمز کے انتظامی، پالیسی اور نگرانی کے معاملات میں ادارے سے باہر بیٹھے ہوئے ذمہ داران بھی اسی نظام کا حصہ ہیں۔

اگر کسی ادارے میں خرابی پیدا ہوتی ہے تو صرف اس شخص کو ذمہ دار قرار دینا کافی نہیں جو آخری مرحلے پر موجود تھا؛

اس پورے نظام کا جائزہ لینا بھی ضروری ہے جس نے اسے وسائل، افرادی قوت، آلات اور انتظامی سہولت فراہم کرنی تھی۔

یہ امر باعثِ تشویش ہے کہ اگر نچلی سطح پر کارروائی شروع ہو گئی ہے تو بالائی انتظامی سطح پر بھی اسی معیار کی شفاف اور غیر جانب دارانہ جواب دہی کیوں نظر نہیں آتی؟

جناب وزیراعظم صاحب!

پیمز میں کام کرنے والے ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز اس ملک کے انتہائی اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار طبی ماہرین میں شامل ہیں۔ اگر ان کی تعلیمی قابلیت اور پیشہ ورانہ ڈگریوں کو تولنے کا کوئی پیمانہ ہو تو راولپنڈی اور اسلام آباد میں شاید سب سے بھاری اور وزنی ڈگریاں رکھنے والا ادارہ پمز ہسپتال ھی ھے

یہ وہ لوگ ہیں جو مقررہ اوقاتِ کار سے کہیں زیادہ کام کرتے ہیں۔ بسا اوقات 48، 48 گھنٹے مسلسل ڈیوٹی دیتے ہیں۔ ایمرجنسی میں نہ دن دیکھا جاتا ہے، نہ رات، نہ اتوار، نہ چھٹی۔

ان کے لیے بسا اوقات کام ہی کام ہے—آرام، آف ڈے اور مناسب Rest & Recreation بھی ثانوی حیثیت اختیار کر جاتے ہیں۔

پیمز کوئی معمولی ہسپتال نہیں۔ یہ اسلام آباد ہی نہیں بلکہ گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، پنجاب اور ملک کے دیگر علاقوں سے آنے والے مریضوں کو بھی انتہائی اہم اور اسپیشلائزڈ طبی سہولیات فراہم کرتا ہے۔

👈🏻اسلام آباد جیسے بڑے دارالحکومت میں آج بھی State-of-the-Art Cancer Hospital، بڑا Cardiac Hospital، جدید Pediatric Center، Trauma Center، Urology اور Neurology کے Institutes of Excellence اور Independent Rehabilitation Center جیسی متعدد سہولیات کا فقدان ہے۔

نتیجتاً ان کمزوریوں کا اضافی بوجھ بھی پیمز کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔

یہ غیر معمولی بوجھ صرف مشینوں اور عمارتوں پر نہیں، انسانوں پر بھی پڑتا ہے۔

لہٰذا وقت کا تقاضا یہ ہے کہ پیمز کو صرف مانیٹر نہ کیا جائے بلکہ اس کے پورے نظام کو مضبوط کیا جائے، اس کے کارکنوں کو سہارا دیا جائے اور ادارے کی سرپرستی کی جائے۔

ڈاکٹرز کو مناسب Duty Hours دیے جائیں۔

آرام اور Off Days کا مؤثر نظام بنایا جائے۔

جدید Medical Equipment بروقت فراہم کیا جائے۔

ڈیوٹی کے دوران رہائش اور آرام کی مناسب سہولت ہو۔

ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز کو عزت، تحفظ اور پرسکون ماحول فراہم کیا جائے۔

ان کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ وہ ذہنی دباؤ کے بجائے جذبے اور اطمینان کے ساتھ مریضوں کی خدمت کر سکیں۔

کیونکہ ہسپتال صرف عمارت، بیڈز اور مشینری کا نام نہیں؛ ہسپتال اپنے ہیلتھ ورکر اور سپورٹنگ سٹاف سے بنتا ہے۔

اور یہاں ایک اصول ہمیشہ سامنے رہنا چاہیے:

اگر کسی واقعے میں کوتاہی ہوئی ہے تو ذمہ دار کو ضرور جواب دہ بنایا جائے، لیکن پورے ادارے کو مجرم نہ بنایا جائے۔

جوابدہی بھی ہو، اصلاح بھی ہو، اور سرپرستی بھی۔

پیمز نے اس ملک کی خدمت اپنی بساط سے بڑھ کر کی ہے اور آج بھی کر رہا ہے۔

جناب وزیراعظم صاحب!

آپ کا حکم اپنی جگہ اہم ہے، مگر پیمز کو صرف ایک نگران نہیں، ایک ایسا نظام درکار ہے جو اس ادارے کی حفاظت کرے، اس کے کارکنوں کا حوصلہ بڑھائے، وسائل فراہم کرے اور اسے مستقبل کے تقاضوں کے مطابق مضبوط بنائے۔

پیمز کو صرف Accountability نہیں، Care، Support اور Protection بھی چاہیے۔

یہ وقت صرف یہ پوچھنے کا نہیں کہ غلطی کہاں ہوئی؛ یہ بھی دیکھنے کا ہے کہ ایسا نظام کیوں موجود تھا جس میں غلطی کا امکان پیدا ہوا۔

پیمز کی اصلاح کریں، پیمز کے کارکنوں کو مضبوط کریں، اور اس قومی ادارے کو بچائیں۔پمز کو چلانے کے لئے 1986میں ھر وارڈ کے لیے ایک وارڈ ماسٹر مقرر تعینات کیا گیا تھا جسکی زمہ ھوتی تھی تمام وارڈ کی مجموعی دیکھ بھال وہ ھر کام کا زمہ دار ھوتا تھا پروفیسر،ڈاکٹر،نرسز e d سب لوگ اسے جواب طلب کرتے تھے وہ نظام بھی ختم کر کے ھاؤس کیپنگ کو ٹھیکیداری نظام میں تبدیل کر دیا گیا

نگرانی نظام چلاتی ہے، نگہبانی ادارے بناتی اور سنوارتی ہے۔

ڈاکٹر منصور احمد
03005327345

Ex-Consultant Radiologist
PIMS Hospital, Islamabad

Patron-in-Chief
PIMS Retired Employees Welfare Association

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں