

گجرات (یاسر گجر، بیورو چیف) — گجرات کے گاؤں نورا منڈیالہ میں چودھری محمد آصف (کینیڈا)، چودھری محمد ناصر (امریکہ)، چودھری محمد خالد (امریکہ) اور چودھری زبیر احسن (امریکہ) کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں تھی مرحومہ کی ختمِ قل آج ان کے آبائی گاؤں نورا منڈیالہ کی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی، جس میں اہلِ علاقہ، عزیز و اقارب سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔
اس موقع پر چودھری محمد اصغر گوریا، چودھری یاسر سہیل گوریا (واپڈا) کی ساس محترمہ، چودھری خلیل الرحمن (اٹلی)، چودھری انس خالد گوریا کی دادی محترمہ، چودھری سعید اصغر گوریا اور چودھری امیر حمزہ گوریا کی نانی محترمہ کے انتقال پر بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔
شرکاء نے مرحومہ کے درجات کی بلندی، مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
