شہر اور گردونواح میں چنگ چی رکشوں کا نظام ایک بار پھر شدید بدنظمی کا شکار

Spread the love

جہلم( بیورو رپورٹ) شہر اور گردونواح میں چنگ چی رکشوں کا نظام ایک بار پھر شدید بدنظمی کا شکار، چوک چوراہوں گلی محلوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک جانب ٹریفک پولیس کے افسران اہلکار اور سی سی ٹی کیمرے معمولی خلاف ورزیوں پر شہریوں کے چالان کرنے میں مصروف ہیں، جبکہ دوسری جانب رابط سڑکوں گلی محلوں کےچوک چوراہوں میں قائم مبینہ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ کے باعث ٹریفک کا مسائل میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ شہریوں کے مطابق غیر قانونی چنگ چی رکشہ سٹینڈکے باعث چنگ چی رکشےسڑک کے وسط میں کھڑے کرکے رکشہ ڈرائیور گپیں مارنی شروع کر دیتے ہیں جس سے آنے جانے والی چھوٹی گاڑیوں موٹر سائیکل سواروں کوسخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے شہریوں نے ڈی ایس پی ٹریفک ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے نوٹس لینے اور غیر قانونی قائم چنگ چی رکشہ سٹینڈ ختم کروانے کا مطالبہ کیا ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں