شہر سمیت ضلع بھر میں قائم اکثر وبیشتر پرائیویٹ سکولوں میں طلبہ و طالبات کی سیکورٹی کا نظام انتہائی ناقص

Spread the love

جہلم( بیورو رپورٹ)شہر سمیت ضلع بھر میں قائم اکثر وبیشتر پرائیویٹ سکولوں میں طلبہ و طالبات کی سیکورٹی کا نظام انتہائی ناقص اور غیر تسلی بخش صورتحال اختیار کر چکا ہے زیر تعلیم بچوں کےوالدین نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ نجی سکولوں کی انتظامیہ والدین سے ماہانہ اور سالانہ کی بنیاد پر بھاری فیسیں اور فنڈز تو وصول کر رہی ہے، لیکن بچوں کی تحفظ کے لیے بنیادی اقدامات بھی فراہم نہیں کیے جا رہے ذرائع کے مطابق ضلع کے کئی چھوٹے اور متوسط پرائیویٹ سکولوں میں فعال سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہی نہیں ہیں اور جہاں موجود ہیں وہاں بیک اپ کا نظام انتہائی خراب ہے مزید برآں کئی سکولوں میں مسلح اور تربیت یافتہ سیکورٹی گارڈز کے بجائے غیر تربیت یافتہ یا غیر مسلح چوکیدار تعینات ہیں جبکہ بعض تعلیمی اداروں میں تو کوئی گارڈ سرے سے موجود ہی نہیں حکومت پنجاب اور محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے وقتا فوقتا سیکورٹی ایس او پیز جاری کی جاتی ہیں جس پر پرائیویٹ سکولوں کی انتظامیہ کو سختی سے عملد درآمد کروانا چاہیے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں