چوہدری محمد اقبال پبلک سیکرٹریٹ جعفر آباد رحیم یار خان میں سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال سنیئر مرکزی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن کی لوگوں سے ملاقات

Spread the love


رحیم یارخان
میاں طالب حسین
چوہدری محمد اقبال پبلک سیکرٹریٹ جعفر آباد رحیم یار خان میں سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال سنیئر مرکزی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن اور چوہدری محمد عمر جعفر سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن و سابق ایم پی اے سےحلقہ این اے 172 اور حلقہ پی پی 262 سے لوگوں کی کثیر تعداد نے ملاقات کی اور اپنے اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے عوام علاقہ سے تاریخی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان جس مشکل صورتحال کا شکار ہے اس سے نکالنے کا بہترین حل صدارتی نظام کے نفاذ اور چھوٹے انتظامی یونٹس کی تشکیل میں ہے۔ جس کے لیے میں نے آج سے بارہ تیرہ سال قبل آواز بلند کی تھی۔ اور آج ایک بار پھر اس مطالبے کی گونج سنائی دے رہی ہے۔ اگر ملک میں نئے صوبے بنتے ہیں تو ہمارا مطالبہ ہو گا کہ بہاولپور کو بھی صوبہ بنایا جائے تاکہ جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ بھی کیا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ کرپشن جو کہ کینسر کی طرح پھیلتبی جا رہی ہے اس کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ جب تک کرپشن رہے گی خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا۔اللہ تعالیٰ ہمارے وطن عزیز کی خیر فرمائے، ہم اپنی مسلح افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں کہ جس پر ہمیں فخر ہے کہ معرکہ حق میں بھارت کو بدترین شکست سے دوچار کر کے پاکستان کے عزت اور وقار میں ایسا اضافہ کیا کہ آج دنیا معترف ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں