ایجوکیٹرز پولیس پبلک سکول میں طلباء کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی لیکچر دیا

Spread the love


رحیم یارخان
ڈویژنل بیوروچیف
میاں طالب حسین
ٹریفک پولیس رحیم یار خان
وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کے ٹریفک ویژن بااختیار نوجوان ـ محفوظ پنجاب کے تحت اور ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب وقاص نذیر صاحب کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر محمد ساجد نے ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کے ہمراہ دی ایجوکیٹرز پولیس پبلک سکول میں طلباء کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی لیکچر دیا اور پمفلٹس تقسیم کیے۔
لیکچر میں کم عمر ڈرائیورز کے لئے جوینائل ڈرائیونگ پرمٹ،ہیلمٹ کے استعمال، ڈرائیونگ لائسنس کے حصول اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیا گیا، جبکہ طلبہ کو تیز رفتاری، ون ویلنگ، رانگ پارکنگ، ون وے خلاف ورزی اور دورانِ ڈرائیونگ موبائل کے استعمال سے منع کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر نے دی ایجوکیٹرز پولیس پبلک سکول انتظامیہ سے ملاقات کر کے طلباء کے پک اینڈ ڈراپ کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں میں CNG/LPG سلنڈر کے استعمال پر سختی سے پابندی کی ہدایت اور موٹر سائیکل پر آنے والے طلباء کے لیے ہیلمٹ کے لازمی استعمال کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں