
سکندر ملک ۔
وزیرآباد۔ کمشنر ایف بی آر علی عدنان کی زیرصدارت مقامی ہال میں تاجروں اورصنعتکاروں کی مشترکہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شرکاء کو انکم ٹیکس گوشوارے بروقت جمع کروانے، فائلر بننے کے فوائد اور ٹیکس قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ اس موقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو اویس شفقت،ایف بی آر افسران راشد خان، عامر یونس کھوکھر،صدر مرکزی تنظیم تاجران ناصر محمود اللہ والے،سنیئر نائب صدر محمد اکبر بٹ،صدر صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن وحید الرحمن زرگر،سنیئر نائب صدر احمد سعید اللہ والے،چیئرمین کٹلری ایسوسی ایشن محمد جمال بٹ،سنیئر وائس چیئرمین حبیب اللہ چوہدری،بیکری ایسوسی ایشن کے حاجی حبیب الرحمن،حکیم عرفان،وزیرآباد چیمبر آف کامرس کے سیکرٹری سید ثمر رضا زیدی، صدر بابائے صحافت پریس کلب افتخار احمد بٹ،صدر ٹریولز اینڈ ٹورز ایسوسی ایشن ملک تنویر احمد،راجہ بشارت،فیصل چیمہ،حسن البناء اللہ والے،تجمل اللہ والے،قاری عمر سلفی،ملک شاکر سمیت صنعتکاروں،تاجروں نے کثیر تعداد موجود تھی۔ اجلاس میں ٹیکس نظام میں شفافیت، دستاویزی معیشت کے فروغ اور شہریوں کو ٹیکس معاملات میں سہولت فراہم کرنے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔کمشنر ایف بی آر علی عدنان نے تاجروں اور شہریوں پر زور دیا کہ ٹیکس سال 2026 کا انکم ٹیکس گوشوارہ 30 ستمبر 2026 تک لازمی جمع کروائیں اور فائلر بن کر ٹیکس میں دستیاب رعایتوں سے فائدہ اٹھائیں انہیں بتایا گیا کہ فائلر کو بینک سے نقد رقم نکلوانے پر ٹیکس سے متعلق نمایاں سہولت حاصل ہوتی ہے جبکہ گاڑی اور جائیداد کی خرید و فروخت پر نان فائلر کے مقابلے میں تقریباً ایک تہائی ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے۔ قومی بچت اسکیموں اور بینک منافع پر بھی نان فائلر کے مقابلے میں کم شرح سے ٹیکس عائد ہوتا ہے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ زائد ادا یا منہا شدہ ٹیکس کی ایڈجسٹمنٹ اور ریفنڈ کا قانونی حق بھی فائلر کو حاصل ہے۔ ٹیکس نیٹ میں نئے آنے والوں کو ایک سال تک آمدن کے ذرائع بارے بھی نہیں پوچھا جائے گا۔ شرکاء کو آگاہ کیا گیا کہ گوشوارے ایف بی آر کی ویب سائٹ یا ٹیکس آسان (Tax Asaan) موبائل ایپ کے ذریعے جمع کروائے جاسکتے ہیں، جبکہ رہنمائی کے لیے ایف بی آر ہیلپ لائن یا قریبی دفتر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ بروقت ریٹرن فائل کرکے قانونی تقاضے پورے کرنے کے ساتھ ٹیکس رعایتوں سے بھی فائدہ اٹھایا جائے۔
