
جلالپورجٹاں:(رپورٹ مرزا طارق محمود ) مسجد کمیٹی جامع مسجد النور، محلہ فیصل کالونی کے اراکین نے ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت جناب عاصم خان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر مسجد کمیٹی کے اراکین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے جناب عاصم خان کو اپنے مقدس گھر کی حاضری اور عمرہ کی سعادت سے نوازا ہے، جو یقیناً بہت بڑی خوش نصیبی اور سعادت ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کا عمرہ اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، تمام عبادات کو شرفِ قبولیت بخشے اور انہیں صحت و سلامتی کے ساتھ وطن واپس لائے۔ آمین یا رب العالمین۔
مسجد کمیٹی کے اراکین نے جناب عاصم خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایک بار پھر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی
