ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول بیج نمبر165 کی تربیت جاری

Spread the love

رحیم یارخان
(میاں طالب حسین)
ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول بیج نمبر165 کی تربیت جاری انچارج راشد حسین اور شہباز گجر کے لیکچر، ڈرائیورز کو عملی میدان میں ڈرائیونگ کے رموز و اوقاف اور ٹریفک قوانین سے آگاہی فراہم کی۔ ڈی ٹی او محمد ساجد کی زیر نگرانی انچارج ڈرائیونگ سکول راشد حسین اور ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کے انچارج محمد شہباز گجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صبر، پیشہ ورانہ طرزِ عمل اور ذمہ دارانہ رویہ ایک اچھے ڈرائیور کی بنیادی خصوصیات ہیں۔لیکچر میں محفوظ ڈرائیونگ، لین لائن ڈسپلن، رفتار کی پابندی، سیٹ بیلٹ کے استعمال اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کی اہمیت پر زور دیا گیا اس موقع پر مؤثر تربیت کے ذریعے سڑکوں پر حادثات کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے امیدواران کو ہدایت کی گئی کہ وہ دورانِ کورس دی جانے والی تربیت پر بھرپور توجہ دیں تاکہ لائسنس کے حصول کے بعد ذمہ دار اور باصلاحیت ڈرائیور ثابت ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں