سکندر ملک ۔
وزیر اباد : لاہور ہی دروازہ چوک میں ریڑھی بانوں اور چاند گاڑی کے قبضے سے بازار میں لوگوں کی آمدورفت دشوار، نوٹس کا مطالبہ۔
وزیراباد : لاہوری دروازہ چوک مین بازار سرکلر روڈ پر ریڑھی بانوں اورچاند گاڑی والوں تجاوزات کے پکے قبضے کے باعث مین بازار وزیر اباد آنے والے لوگوں اور اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔مین بازار اور
سڑک پر تجاوزات کی وجہ سے روزانہ ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے، جس سے سکول کہ بچوں کی حفاظت بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ ، اسسٹنٹ کمشنر وزیراباد ۔ اور متعلقہ انتظامی افسران سے التماس کی ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لے کر سڑک سے ناجائز تجاوزات ختم کرائی جائیں تاکہ طالبات اور شہریوں کی آمدورفت آسان ہو سکے۔
