اسسٹنٹ کمشنر روڈ ۔سیالکوٹ روڈ ۔جی ٹی روڈ ۔احمد نگر چوک پر غیر معیاری اور غیر قانونی موبائل سم سٹالز کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ*

Spread the love

(تحریر سکندر ملک )

ضلع وزیراباد : سرکلر روڈ ۔اسسٹنٹ کمشنر روڈ ۔سیالکوٹ روڈ ۔جی ٹی روڈ ۔احمد نگر چوک پر غیر معیاری اور غیر قانونی موبائل سم سٹالز کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ*

میں تمام متعلقہ حکام، ضلعی انتظامیہ ضلع وزیراباد ، اور پی ٹی اے (PTA) کی توجہ ایک نہایت اہم اور سنگین مسئلے کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں۔

ضلع وزیراباد ۔مختلف روڈوں پر جو کہ اب عوام کی آمد و رفت کے راستے بن چکے ہیں ، وہاں جگہ جگہ غیر معیاری، غیر قانونی اور بغیر تصدیق کے موبائل سموں کے سٹالز لگے ہوئے ہیں۔

اس سے عوام کو کیا نقصانات ہو رہے ہیں؟

1. عوام کے ساتھ فراڈ: ان سٹالز پر سادہ لوح عوام کو مفت یا سستی سموں کا لالچ دے کر ان کے انگوٹھے لگوا لیے جاتے ہیں، بعد میں ان کے نام پر کئی جعلی سمز نکال لی جاتی ہیں۔

2. سیکورٹی کا سنگین خطرہ: بغیر تصدیق کے نکلی ہوئی یہ سمز جرائم، بھتہ خوری اور دیگر غیر قانونی کاموں میں استعمال ہو سکتی ہیں، جس سے ضلع وزیراباد کا پرامن ماحول خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

3. ٹیکس چوری: یہ سٹالز بغیر کسی لائسنس کے لگے ہوئے ہیں اور حکومت کو کوئی ٹیکس ادا نہیں کر رہے۔

4. روڈوں کی خوبصورتی متاثر: جگہ جگہ لگے یہ غیر قانونی سٹالز روڈ کی خوبصورتی اور ٹریفک کی روانی میں بھی خلل ڈال رہے ہیں۔

ہمارا مطالبہ:

ہم ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ۔اسسٹنٹ کمشنر وزیر اباد۔ اور اے ایس پی وزیراباد۔ اور پی ٹی اے حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ:

– ان غیر قانونی سم سٹالز کے خلاف فوری طور پر کاروائی کی جائے۔
– صرف رجسٹرڈ اور تصدیق شدہ فرنچائز کو ہی سم فروخت کرنے کی اجازت دی جائے۔
– عوام میں آگاہی مہم چلائی جائے کہ وہ غیر مصدقہ جگہ سے سم ہرگز نہ خریدیں۔

امید ہے کہ انتظامیہ اس سنگین مسئلے پر فوری نوٹس لے گی اور عوام کو اس فراڈ سے بچائے گی۔شکریہ ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں