قران مجید کو سینے میں محفوظ کر کے اور اس پر عمل کرنے والے انسان خوش نصیب ہوتے ہیں عبدالغفور نجم،

Spread the love


اسلام اباد نمائندہ خصوصی، جامع مسجد الرحمن اے جی پی ار کالونی g,9,2 کراچی کمپنی میں ادارہ معادف الرحمن میں 17حفظ کرنے والے بچوں کی دستار فضیلت کی روحانی تقریب کا انعقاد ہوا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ ادا کے سرپرست اعلی حضرت مولانا پروفیسر عبدالغفور نجم نے کہا ہے کہ دنیا میں بہترین انسان وہ ہے جو خود اور اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے اراستہ کریں جس انسان کے دل میں قران مجید محفوظ ہے اور وہ اس پر عمل کرتا ہے وہ بہت خوش نصیب ہے انہوں نے مزید کہا کہ قران مجید کی دوری کی وجہ سے امت مسلمان اج ہر جگہ رسوا ہو رہی ہے یہود و نصاری کی پیروی کرنا ان سے مالی حفاظتی بھیک مانگنا امت مسلمہ کی کے لیے شرم کا مقام ہے،انھوں نے ادارے کے ساتھ مالی امداد کرنے والوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا،اس خوبصورت موقع پر صدارت کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے پیر طریقت رہبر شریعت حضور قبلہ پیر بدر عالم جان سجادہ نشین دربار عالیہ مرشد اباد پشاور نے اپنے خوبصورت انداز میں وطن عزیز امت مسلماں پاک افواج اور حاضرین کے لیے خصوصی دعا کرتے ہوئے فرمایا کہ امت مسلمہ کی کامیابی کا بہترین ذریعہ اللہ پاک کی کتاب قران مجید کو حفظ کر کے اپنی اور اپنے والدین کی اخرت کا سامان کر لیا جائے جن طلباء نے قران حفظ کیا ہے ان کو چاہیے کہ وہ اس پاک کلام پر خود بھی عمل کریں اور مزید نوجوانوں کو اس کا درس دیں،محفل پاک سےحضرت مولانا مفتی محمد اقبال نعیمی ،سماجی و مذہبی شخصیت ملک تنویر نوشاھی، پیر عبید احمد ستی، پیرصوفی طیب زبان، پیر صوفی جانی زبان، پیر سید سرفراز احمد شاہ ،مولانا دوست محمد صدیقی, مولانا محمد اشفاق نقشبندی, چوہدری بشیر احمد چیئرمین, مولانا شعبان صدیقی, مولانا شکیل عطاری, مولانا عظیم, صوفی عبدالوعید قادری, قاری حاکم نقشبندی, پیر سکندر محمود, مولانا غلام رسول نقشبندی, صاحبزادہ شمس شمس الاسلام الخیری ,مولانا قاری شہباز اعوان ملک پرویز جنرل سیکرٹری کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام نے اس خوبصورت محفل میں شرکت فرمائی محفل کے اختتام پر عوام میں لنگر محمدی تقسیم کیا گیا چوہدری بشیر احمد نے اپنے خطاب میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں