جلال پور جٹاں رپورٹ مرزا طارق محمود سے: ملک محمد رفیق اعوان کا شاندار فلاحی اقدام، اپنے حصے کی تمام جائیداد جو والدصاحب کے حصے سے آتی ھے وہ مسجد و قبرستان کے لیے وقف کرتا ھو اور مفت کفن دفن کی سہولت کا اعلان کرتا ھو
جلال پور جٹاں (یو جی نیوز – نمائندہ خصوصی مرزا طارق محمود)
معروف سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت ملک محمد رفیق اعوان (گاؤں ملکہ، حال مقیم جرمنی) نے اپنے علاقے اور گردونواح کے لیے ایک عظیم الشان فلاحی کاوش کا اعلان کیا ہے۔
جائیداد کا عطیہ: اللہ تعالٰی کی رضا کے لیے ملک محمد رفیق اعوان نے اپنے والد محترم کے حصے میں آنے والی تمام جائیداد کو مسجد اور قبرستان کی توسیع و تعمیر کے لیے وقف کر دیا ہے۔
مفت کفن دفن کی سہولت: اپنے علاقے اور گردونواح کے دیہات کے غریب، مستحق اور ضرورت مند افراد کے لیے تدفین سے متعلق تمام تر سامان (بشمول کفن و دیگر لوازمات) بالکل مفت فراہم کیا جائے گا۔
رابطہ نمبر برائے ضرورت مند افراد:
کفن، دفن اور دیگر سامان کے حصول کے لیے درج ذیل نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:
رابطہ عبدالغفار (ملکہ)
فون نمبر 0346-6368617
التماس دعا ملک محمد رفیق اعوان:
“میں اپنے تمام دوستوں، اہلِ علاقہ اور گاؤں والوں کی دعاؤں کا منتظر ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ وہ اس خدمتِ خلق کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔”
یو جی نیوز مرزا طارق محمود جلال پور جٹاں
